سعودی مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے سینما اور میوزیکل کنسرٹس کو اخلاقی زوال‘ کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چیزیں اقدار کی تباہی کا سبب بن سکتی ہیں۔
انہوں نے سعودی عرب میں ان چیزوں پر پابندی کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اگر سینما گھروں اور موسیقی کے
پروگراموں کی اجازت دی گئی تو یہ ’اخلاقی زاوال‘ کا باعث بنیں گے۔
مفتی اعظم نے یہ تبصرہ اس سوال کے جواب میں کیا جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ ملک میں انٹرٹینمنٹ کی خاطر سینما گھروں اور موسیقی کے پروگراموں کی اجازت دینے کے حکومتی منصوبہ جات پر ان کا کیا مؤقف ہے۔